نئی دہلی،25نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا میں مہاراشٹر مسئلے پر پیر کو خصوصی سیکورٹی گروپ (ایس پی جی) ایکٹ میں ترمیم بل پیش کیا گیا۔اس میں کسی سابق وزیر اعظم کے خاندان کو ایس پی جی کے تحفظ کے دائرے سے باہر رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ کابینہ پہلے ہی ایس پی جی قانون میں ترمیم بل کو ہری جھنڈی دے چکا ہے زیریں ایوان میں وزیر داخلہ جی کشن ریڈی نے ایس پی جی ایکٹ ترمیم بل پیش کیا۔اس دوران ایوان میں وزیر داخلہ امت شاہ موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی جی کمانڈو ملک کے وزیر اعظم، ان کے اہل خانہ، سابق وزرائے اعظم اور ان کے خاندان کے ارکان کی حفاظت کی ذمہ داری فراہم کی جاتی ہے۔سیکورٹی سے متعلق خطرات کی بنیاد پر یہ سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے بل میں سابق وزرائے اعظم کے خاندان کے اراکین کو ایس پی جی سیکورٹی کے دائرے سے باہر رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی جی قانون کے تحت سابق وزیر اعظم کو عہدہ چھوڑنے کے ایک سال بعد تک یا پھر خطرے کے تجزیہ کی بنیاد پر ایس پی جی سیکورٹی دینے کی فراہمی میں تبدیل نہیں کیا جائے گا ایس پی جی ایکٹ کے تحت، ایس پی جی کی سکوریٹی وزیر اعظم اور اس کے خاندان کے اراکین کو فراہم کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ کسی سابق وزیر اعظم یا ان کے خاندان کے اراکین کو عہدہ چھوڑنے کے ایک سال تک اسے پیش کیا جاتا ہے اور ایک سال بعد خطرے کا تجزیہ کرکے سکورٹی کو بڑھا یا جا سکتا ہے۔کانگریس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی، پارٹی کے سابق صدر اور رہنما راہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ایس پی جی سیکورٹی واپس لئے جانے کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ حالانکہ حکمران بی جے پی نے کہا کہ یہ فیصلہ وزارت داخلہ کا ہے اور اس میں کوئی سیاست نہیں ہے۔